2 ستمبر 2026 - 15:48
میجر جنرل رضائی: ایران کی نئی حکمتِ عملی دشمن کی بنیادیں ہلا دے گی

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ، سفارت کاری اور اقتصادی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران کی نئی حکمتِ عملی جلد دشمن کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، میجر جنرل محسن رضائی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ دشمن کی موجودہ کوششیں اسے اپنے ہی پیدا کردہ مسائل سے نجات نہیں دلا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جتنی بھی ہاتھ پاؤں مار لے، اپنے لیے بنائی ہوئی مشکلات سے باہر نہیں نکل سکے گا۔

میجر جنرل رضائی نے خبردار کیا کہ بہت جلد دشمن ایران کی نئی حکمتِ عملی کا نتیجہ دیکھے گا، جو جنگ کے میدان، سفارت کاری اور اقتصادی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اختیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی یہ نئی حکمتِ عملی دشمن کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha